لندن ۔یورو کپ فٹبال میں آسٹریا نے یوکرین کو ایک گول سے ہرا کر پہلی بار ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔گروپ سی کے اہم میچ میں آسٹریا نے یوکرین کو ایک گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ یوروکپ کے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔نیدرلینڈ نے نارتھ میسیڈونیا کو تین گول سے ہرا کر گروپ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ گروپ بی میں ڈنمارک نے روس کو 1-4 گول سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔