آسٹریلیائی فاسٹ بولر گرفتار

   

ملبورن ۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمرزکو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے فاسٹ بولر ایرون سمرزکو آسٹریلیا کے شہر فینی بے سے حراست میں لیا جہاں انہیں سرچ وارنٹ دکھا کرگرفتارکیا گیا جب کہ پولیس نے ان کا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ایرون سمرز کے موبائل فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر کے ساتھ ساتھ بچوں سے جنسی زیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ موبائل فون سے 10 بچوں سے جنسی روابط رکھنے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔