آسٹریلیائی وزیراعظم کی تعطیلات ختم قوم سے معذرت خواہی

   

سڈنی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن جو ہوائی میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منارہے تھے، نے مابقی چھٹیاں منسوخ کردیں اور فوری ملک واپس آگئے کیونکہ جنگلاتی آگ نے اس وقت آسٹریلیائی شہریوں کو وزیراعظم پر تنقیدیں کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ آگ پر قابو پانے کیلئے آتش فرو عملہ شبانہ روز جدوجہد میں مصروف ہے اور اس دوران دو والینٹر فائر فائٹرس ہلاک بھی ہوگئے اور ملک کے سربراہ تفریح کرتے پھر رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہیکہ بعض علاقوں میں گرمی کی لہر چل پڑی ہے اور لوگ زہریلے دھویں والی ہوا میں سانس لے رہے ہیں۔ جمعہ کے روز مسٹر موریسن نے فوری ایک بیان جاری کرتے ہوئے قوم سے معذرت خواہی کی اور کہاکہ آگ کی وجہ سے قوم کے کچھ لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے تو اس کیلئے انہیں (موریسن) بیحد افسوس ہے۔ ایک ایسے وقت جب آگ نے ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کرر رکھی تھی، میں اپنی فیملی کے ساتھ تعطیلات پر چلا گیا تھا جس کا افسوس ہے۔