آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی ہندوستانی سیریز کیلئے تیاری

   

سڈنی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو ہندوستان کے خلاف سیریزکی تیاریوں کیلئے ٹسٹ کپتان ٹم پین اور اسٹار بیٹسمین مارنس لیبس شیگن سمیت نیو ساؤتھ ویلزکے کھلاڑیوں کو پراکٹس کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ، حالانکہ گزشتہ روز کورونا کے بڑھتے واقعات کے بعد مغربی آسٹریلیا ، کوئینز لینڈ اور تسمانیہ نے اپنی سرحدیں جنوبی آسٹریلیا سے بندکیں ہیں تو دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کی وائٹ بال ، ٹسٹ میچ اورآسٹریلیا اے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو ایڈیلیڈ سے سڈنی لایا تاکہ 300 ملین ڈالر کے سیزن کے آئندہ سیزن کو یقینی بنایا جاسکے۔ سی اے کے عبوری چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ سی اے نے ہمارے مردوں کی کرکٹ کے گھریلو اور بین الاقوامی نظام الاوقات و سیریز کو آگے بڑھانے کے لئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں متعدد افرادکو متحرک کیا اور کھلاڑیوں کو یکجا کرنے کے بہتر اقدامات کئے ہیں۔میں کھلاڑیوں اور عملے کے سفر کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ کے لئے اورکرکٹ کے موسم گرما کو یقینی بنانے کے ان کے عزم کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ٹم پئن اور لیبس شیگن کے علاوہ دیگرکھلاڑیوں میں ان کے ساتھی میتھیو ویڈ ، ٹریوس ہیڈ اورکیمرون گرین شامل ہیں۔ کوویڈ معاملات اور اس سے متعلق پیشرفتوں میں اضافے کے باوجود سی اے نے ہندوستان کے خلاف 17 ڈسمبر کو ایڈیلیڈ اوول میں موسم گرما کے پہلے ٹسٹ کی میزبانی کو برقرار رکھا ہے۔ہاکلی نے مزید کہا ہمیشہ کی طرح ، ہم وبائی مرض کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پْرجوش ہیں۔