آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی

   

کینبرا، ویلنگٹن، 13 جون (یو این آئی)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کو مشرق وسطٰی کیلئے ممکنہ طور پر تباہ کن قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی برادری کا ردعمل آنا شروع ہو گیا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، کیوی وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے اور یہ حملے مشرق وسطٰی کیلئے ممکنہ طور پر تباہ کن ہے ۔آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پریشان کن ہے ، اس سے خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ان پانچ ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے دو اسرائیلی وزراء پر سفری و مالی پابندیاں عائد کیں۔یاد رہے اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔