آسٹریلیا فائرنگ میں ملوث ملزم کا ہندوستان میں انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں : ڈی جی پی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز) آسٹریلیا سڈنی بونڈی بیچ میں حالیہ دنوں ہوئی فائرنگ جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس کیس کا کلیدی ملزم ساجد اکرم حیدرآباد کو 1998 سے پانچ مرتبہ آیا تھا ۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ بی شیوا دھر ریڈی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہوئی فائرنگ کے اہم ملزم ساجد اکرم کا ہندوستانی پاسپورٹ ہونے اور اس وقت پتہ حیدرآباد ہونے پر تلنگانہ پولیس سرگرم ہوکر اس کی تمام تفصیلات اکٹھا کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سال 1998 میں اسٹریلیا منتقل ہوگیا تھا اور وہاں پر اس نے یورپ کی ایک خاتون سے شادی کی ۔ بعد ازاں سال 2004، 2009فبروری ، 2011جون ، 2016 اور 2022 میں حیدرآباد آیا تھا تاکہ وہ اپنے والدین سے ملاقات کرسکے اور موروثی جائیداد کے تنازعہ کی یکسوئی کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ساجد اکرم کے بارے میں تلنگانہ پولیس کی کئی تفصیلات اکٹھا کی ہے لیکن اس کا یہاں سے مجرمانہ ریکارڈ دستیاب نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس کا ریاست تلنگانہ یا پورے ہندوستان میں انتہائی پسندی سے تعلق ہے ۔ ب