سڈنی 13 جون (یو این آئی) آسٹریلیا کے مغربی سڈنی میں جمعہ کی صبح ایک اپارٹمنٹ بلاک میں دھماکے کے بعد دو متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) ریاستی ہنگامی خدمات کو تقریباً 6:30 بجے لڈ کامبے میں تین منزلہ کمپلیکس میں بلایا گیا۔ دھماکے سے دوسری منزل کی دیوار میں سوراخ ہو گیا۔ عمارت میں رہنے والے ایک 40 سالہ شخص کو فائر فائٹرز نے بے ہوشی کی حالت میں اندر پایا اور اس کے چہرے اور ہاتھ جھلسنے کے سبب اسے اسپتال لے جایا گیا۔ 60 سالہ ایک دیگر شخص کو بھی دھویں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ایئر انڈیا طیارہ حادثہ : ٹرمپ کا ہر ممکنہ مدد کا تیقن
واشنگٹن، 12 جون (یواین آئی ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان میں پیش آئے ایئر انڈیا طیارہ حادثہ کے معاملے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے ۔ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے سلسلے میں مدد کے لئے ہر طرح کی امداد کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے پیشکش کرتے ہوئے کہا، “ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہم فوراً کریں گے ۔”
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے انہیں بتایا ہے کہ جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں، ہم فوراً وہاں پہنچ جائیں گے ۔