کینبرا،19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کئی شہر شدید گرمی کی زد میں ہیں ۔ گزشتہ روز 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔حکام نے شہریوں کو گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے ۔اس سے قبل 2013 میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔دوسری جانب آسٹریلیا کے مختلف جنگلات گزشتہ ماہ سے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا جس کی وجہ سے اب تک 30 لاکھ ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا۔