گراس آئیلیٹ ۔ شمرون ہٹ مائر نے ڈیوین براوو کے ساتھ 103 رنز کی پارٹنر شپ میں 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 مقابلے میں 56 رنز کی شکست دی۔ براوو نے ناقابل تسخیر 47 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ونڈے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا جس میں آخری 10 اوورس میں 123 رنز بھی بنائے گئے۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے اسکور کے تعاقب میں ایک بہتر مسابقتی مظاہرہ کیا جیسا کہ میچل مارش نے متواتر دوسری نصف سنچری اسکور کی جیسا کہ انہوں نے پہلے ٹی 20 میں 51 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے مقابلے میں انہوں نے 42 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ مارش نے جہاں متواتر دوسری نصف سنچری اسکور کی وہیں آسٹریلیائی بیٹسمینوں نے متواتر دوسرے مقابلے میں مایوس کن مظاہرہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے ہٹ مائر نے بین الاقوامی سطح پر اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی جیسا کہ انہوں نے 29 گیندوں میں 50 رنز اسکور کئے۔ ہٹ مائر نے حریف فاسٹ بولر اسٹارک کو چھکا لگاتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ ہٹ مائر نے اپنی اننگز کے دوران دو چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ 36 گیندوں میں 61 رنز کی ان کی اننگز 18 اوور میں رن آؤٹ پر ختم ہوئی۔