آسٹریلیا کی لاس اینجلس میں زخمی صحافی کو امداد کی پیشکش

   

کینبرا، 11 جون (یو این آئی ) آسٹریلیا کی حکومت نے امریکہ کے لاس اینجلس میں مظاہروں کی کوریج کے دوران ربڑ کی گولی سے زخمی ہونے والے ٹیلی ویژن نیوز چینل کے رپورٹر کو امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ حکومت نے لاس اینجلس میں قونصلیٹ جنرل کے ذریعے رپورٹر لارین ٹوماسی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نائن نیٹ ورک نیوز کے رپورٹر توماسی اتوار کو مقامی وقت کے مطابق لاس اینجلس میں احتجاج کی کوریج کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے ۔ ایک پولیس افسر کی ربڑ کی گولی ان کی ٹانگ میں لگی۔ انہوں نے چہارشنبہ کو نائن نیٹ ورک ٹیلی ویژن کو بتایا کہ واقعہ کی تصاویر ‘واقعی خوفناک’ ہیں۔