آسٹریلیا کے کینبرہ میں کورونا کا پہلا معاملہ

   

کینبرہ، 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی راجدھانی کینبرہ میں جمعرات کوکورونا وائرس (کووڈ۔19) کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔آسٹریلیا ئی راجدھانی علاقہ میں وزیراعلی اینڈریو برکے مطابق ایک 30 سالہ آدمی منگل کو بیمار پڑ گیا تھا جس کے بعد اس کی وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔مسٹر بر نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ مجھے کینبرہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے افسوس ہے کہ کینبرہ میں کووڈ۔19 کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لوگوں سے صفائی ستھرائی رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے مزید معاملات سامنے آنے کا اندیشہ ہے ۔