آسیان ممالک کے سیول ملازمین کے تربیتی پروگرام کا آج افتتاح

   

حیدرآباد ۔ /17 مارچ (این ایس ایس) گورنر ای ایس ایل نرسمہن /18 مارچ پیر کو 11.30 بجے دن راج بھون میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سیول عہدیداروں کے تربیتی پروگرام برائے ای ۔ ادائیات ، مالیاتی شمولیات اور سماجی سلامتی ضمانت کا افتتاح انجام دیں گے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تربیتی پروگرام ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر وی چناریڈی فروغ انسانی وسائل انسٹی ٹیوٹ حکومت تلنگانہ کی طرف سے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع آسیان سکریٹریٹ اور حکومت ہند نے اسپانسر کیا ہے ۔ آسیان ممالک کے تقریباً 12 سینئر اور اوسط سطح کے سیول افسران حصہ لیں گے ۔ اس تربیتی پروگرام کا /25 مارچ کو اختتام عمل میں آئے گا ۔ سابق ہندوستانی سفیر برائے جرمن و انڈونیشیا گرجیت سنگھ مہمان خصوصی اور سابق سفیر برائے عوامی جمہوریہ لاؤ روی شنکر ایسولہ مہمان اعزازی ہوں گے ۔