علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ کا کارنامہ
نئی دہلی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ڈاکٹر آسیہ اسلام کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (ایل ایس ای)، لندن کے ڈپارٹمنٹ آف جنڈر اسٹڈیز میں مستقل فیکلٹی کے طور پر اسسٹنٹ پروفیسر عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا و اساتذہ میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔وومنس کالج کی ریٹائرڈ پروفیسر کنیز خواجہ احمد (جنہوں نے آسیہ اسلام کو کمیونیکیٹیو انگلش کی تعلیم دی تھی) نے آسیہ اسلام کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ آسیہ کی ایک دوسری خاتون ٹیچر پروفیسر نکہت تاج کا کہنا ہے کہ آسیہ نے یقیناً ہمارے سر کو فخر سے بلند کیا ہے۔