حیدرآباد۔ 10اپریل (یواین آئی) وزیر صحت ہریش راو نے کہا کہ سرکاری اسپتال، پرائیویٹ اسپتالوں سے بہتر ہیں۔انہوں نے سدی پیٹ میں آشاورکرس میں سل فونس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے مواضعات میں آشاورکرس کی جانب سے نگہداشت صحت خدمات کی ستائش کی۔انہوں نے واضح کیاکہ تلنگانہ حکومت آشاورکرس کی بہبود کیلئے پابند عہد ہے ۔انہوں نے کہاکہ آشاورکرس کے استحکام سے ریاست میں صحت عامہ اتنی ہی بہتر ہوسکے گی۔