ممبئی: اپنی زبردست آواز سے لوگوں کے دل جیتنے والیں مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے آج 87 سال کی ہوگئیں۔8ستمبر 1933 کو مہاراشٹر کے سانگلی گاؤں میں پیدا ہوئیں ، آشا بھوسلے کے والد پنڈت دیناناتھ منگیشکر مراٹھی تھیئٹر سے وابستہ تھے ۔ آشا بھونسلے نے 1948 میں اپنا پہلا گانا ساون آیا فلم چنریا میں گایا تھا۔ سولہ سال کی عمر میں اپنے کنبے کی خواہشات کے برخلاف ، آشا نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑے گنپت راؤ بھونسلے سے شادی کی۔ ان کی شادی زیادہ کامیاب نہیں رہی اور بالآخر انہیں ممبئی سے واپس پونے میں واقع اپنے گھر جانا پڑا۔بعد میں انہوں نے میوزک ڈائرکٹر آر ڈی برمن سے شادی کی ،جن کا 1994ء میں دیہانت ہوا۔