آشا ورکرس کے اعزازیہ میں 30 فیصد اضافہ‘ احکامات جاری

   

حیدرآباد6۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کمشنر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے تحت برسر خدمت آشا ورکرس کے لئے تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ آشا ورکرس کو ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر 30 فیصد انسینٹیو دیا جائے گا جس کے تحت موجودہ اعزازیہ 7500 سے بڑھ کر 9750 روپئے ہوجائیگا۔ اس سلسلہ میں جی او ایم ایس نمبر 1 جاری کیا گیا ۔ 30 فیصد اضافہ پر یکم جون 2021 ء سے عمل ہوگا ۔ سکریٹری صحت سید علی مرتضی رضوی نے بتایا کہ اضافی انسینٹیو ان تمام آشا ورکرس کیلئے قابل نفاذ رہے گا جو حکومت کی اجازت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ر