نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کے دوران 2021 میں اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے واقعات میں کئی کسانوں کے مبینہ قتل کے معاملے میں ملزم سابق مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو پیر کو باقاعدہ ضمانت دے دی۔آشیش کے علاوہ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھویان کی بنچ نے اس واقعہ سے متعلق دیگر معاملات میں ملزم کسانوں کو بھی ضمانت دے دی۔ عدالت نے نچلی عدالت کو سماعت میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔