آصف آباد :شیرکی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد:تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں شیرکی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔چند چرواہوں نے اس شیر کو دیکھا اور دیگر افراد کو اس بات کی اطلاع دی۔چند دن پہلے بھی ایک شیر نے جنگل میں جانوروں کو چروانے والے افراد پر حملہ کیا تھا۔کچھ دن پہلے شیر نے بعض افراد کا تعاقب کرکے ان پر حملہ بھی کیا تھا۔اس شیر کی موجودگی کی اطلاع تیزی کے ساتھ پھیل گئی جس کے بعد لوگوں میں خوف پایاجاتا ہے ۔