آصف نگر اور کالاپتھر میں دو مسلم نوجوانوں کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر اورکالاپتھر پولیس حدودمیں دو مسلم نوجوانوں نے خودکشی کرلی ۔ کلاپتھر پولیس کے مطابق 34 سالہ سید عبدالرزاق جو مکہ کالونی کالاپتھر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نوجوان نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ شیخ شکیل جو جھرہ علاقہ کا ساکن تھا یہ نوجوان بھی بے روزگار بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان کل رات اپنے مکان پہونچا اور سوگیا جو صبح پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔