آصف نے کی سیاسی پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل

   

اسلام آباد،26فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے منگل کو نیشنل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سبھی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہندستانی فضائیہ کی کارروائی کے مدنظر متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر آجائیں ۔ آصف نے کہا،‘‘ملک اور اسکی خودمختاری نیز اسکی سالمیت کو خطرہ ہے ،انھوں نے پارلیمنٹ کی مشترکہ میٹنگ طلب کرنے کی درخواست کی ۔’’انھوں نے کہاکہ یہ وقت کا تقاضہ ہیکہ ہمیں فوج کیساتھ یکجہتی کا مظاہر کرنا چاہئے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این )کے لیڈروں نے کہا،‘‘یہ وقت سیاسی فائدہ اٹھانے کا نہیں ہے ۔بلکہ سبھی سیاسی پارٹیوں سے کچھ وقت کے لیے باہمی اختلافات کو فراموش کرنے کاہے ۔’’
انھوں نے کہا،‘‘معیشت یا موجودہ حکومت کے تعلق سے باہمی اختلافات کے باوجود یہ ایسا موقع ہے جب سبھی پاکستانیوں کو متحد ہونا چاہئے ۔’’