مرحوم کے عزیز و اقارب سے اظہر الدین کی ملاقات اور اظہار تعزیت
حیدرآباد 30 دسمبر ( راست ) وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین نے جناب آصف پاشا کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف پاشا نے طویل عمر پائی اور اپنی زندگی کے آخری سانس تک کام کیا۔ انکی سیاسی، سماجی زندگی غیر معمولی خدمات سے عبارت ہے۔ محمد اظہر الدین آصف پاشا کے مکان پر پہنچ کر ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار جناب آصف پاشا سے ملاقات کیے ہیں اور ہر مرتبہ ان سے رہنمائی ملی،وہ ایک مخلص، ملنسار انسان تھے۔ جناب آصف پاشا نے وزیر قانون، مائناریٹی کمیشن صدر نشین ، اردو اکیڈمی کے بانی چیئرمین کے حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ جناب آصف پاشا مرحوم کے فرزندان جناب ظہور اور آفاق تنویر موجود تھے۔ اظہر الدین نے مرحوم کے خاتون رشتہ دار وںسے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔اظہر الدین کے ساتھ کانگریس کے بعض قائدین موجود تھے، جن میں عثمان محمد خان قابل ذکر ہیں۔
