آغا خان اکیڈیمی میں کلاس آف 2025 تقریب

   

وزیر سریدھر بابو اور دیگر سرکردہ شخصیتوں کی شرکت، طلبہ کو اعزازات کی پیشکشی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آغا خان اکیڈیمی حیدرآباد نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ایک منفرد شناخت اور پہچان رکھتی ہے اور یہ اکیڈیمی ڈے اور ریسیڈنشیل (اقامتی ) اسکولوں کے عالمی نٹ ورک کا ایک حصہ ہے۔ آغا خاں اکیڈیمی کا قیام مرحوم ہزہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم نے عمل میں لایا تھا ۔آغا خان اکیڈیمی کی جانب سے آج ہارڈویر پارک مہیشورم منڈل ضلع رنگاریڈی میں واقع پر اکیڈیمی میں ’ کلاس آف 2025 ‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں اکیڈیمی کے سربراہ ڈاکٹر جوتاتھن لانگ ، مسٹر شیراز وستانی چیرمین آغا خان ایجوکیشن سرویس انڈیا ، مس میاگھان بلائٹ صدر ویزلین کالج یو ایس ایس ، ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر سریدھر بابو اور دوسری ممتاز شخصیت موجود تھیں ۔ اس موقع پر اکیڈیمی کے 77 غیر معمولی طلبہ کی گریجویشن کی تکمیل کا جشن منایا گیا جن میں مسٹر سریدھر بابو کی دفتر آدھیتا دودیلاسری پد راؤ اور ارکان خاندان کے ہمراہ خاص طور پر شرکت کی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کلاس آف 2025 کے طلبہ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف و ستائش کی گئی۔ یہ بھی اعلان کیا کہ کلاس آف 2025 میں ایسے طلبہ بھی شامل ہیں جو گریڈ 1 سے اکیڈیمی حصہ بنے رہے اور ان کا اس طرح اکیڈیمی کا حصہ بنے رہنا اکیڈیمی کی ہمہ جہت تعلیم سے ان کی طویل وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آغا خان اکیڈیمی کی روایت پر عمل کرتے ہوئے گریجویٹس کو ایک یادگاری پن دیا گیا جو ان کے گریجویشن کی تکمیل اور آغا خان اسکولس فارغ التحصیل طلبہ کے حلقے میں ان لوگوں کی شمولیت کی علامت ہوتا ہے ۔ اکیڈیمی کے سربراہ ڈاکٹر جوناتھن لانگ نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے اور کلاس آف 2025 کے طلبہ کی صلاحیتوں اور اپنی کمیونٹی اپنے ملک کے تئیں ان کے احساس ذمہ داری کی ستائش کی اور کہا کہ ان طلبہ نے صرف تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل نہیں کی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں جیسے کھیل کود فنون لطیفہ ، سماجی خدمات اور ماحولیات کے شبہ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ جناب شیراز وستانی چیرمین آغا خان ایجوکیشن سرویس انڈیا کی موجودگی طلبہ اور اولیائے طلباء کی حوصلہ افزائی و عزت افزائی کا باعث بنی ۔ مس میگھان بلائٹ نے اپنے خطاب میں قیادت خدمت اور مساوات کے حوالے سے بتایا کہ ویزلین کالج امریکہ وہ پہلا کالج ہے جس نے خواتین کو ڈگری عطا کرنے کا آغاز کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آغا خاں اکیڈیمی اور ویزلین کالج کی شراکت داری اور نٹ ورک وسیع تعاون و اشتراک میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ مسٹر وستانی نے بتایا کہ رواں سال کے گریجویشن کو زائد از 14 ملکوں کی باوقار یونیورسٹیز سے داخلوں کی آفر کی گئی ہے ۔۔