نئی دہلی: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے ڈائریکٹر الوک ورما جنہوں نے آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی میں اپنے دفتر میں عہدہ دوبارہ سنبھالا ہے ، نے آج عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کے کیے گئے تمام تبادلوں کو رد کردیا ہے۔
ناگیشور راؤ نے ورما کی ٹیم کے تقریباً 10افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ ورما کو سپریم کورٹ نے منگل کو اپنے عہدے پر بحال کردیا تھا جنہیں حکومت نے تین ماہ قبل چند الزامات کے چلتے اپنی ذمہ داری سے ہٹا تے ہوئے چھٹی پر بھیج دیا تھا۔ اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ورما سے کہا تھا کہ وہ کوئی اہم پالیسی والا فیصلہ نہیں لے سکتے جب تک کے اعلیٰ اختیارات ویلی سلیکٹ کمیٹی جس میں وزیر اعظم ، حزب مخالف کے لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا ہوتے ہیں انکی حیثیت کو طئے کریں گے۔ کمیٹی کو ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ دینی ہے۔
ذرائع کے مطابق ورما FIRدرج کرسکتے ہیں اور تبادلے کر یا رد کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بتایا کہ ناگیشور راؤ کو بھی پالیسی فیصلوں کو چھوڑ کر یہ اختیارات دیے گئے تھے۔ الوک ورما نے اکتوبر 23کے حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں عرضی داخل تھی۔ ورما کی مدت 31جنوری کو ختم ہوگی۔