آلو کٹلٹس

   

اجزا : آلوچھ عدد، بیسن ایک کپ۔ ہرا مسالہ حسبِ ضرورت، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ6 تیل تلنے کیلئے، ثابت دھنیا (بھون کر کوٹ لیں) ایک چائے کا چمچہ، پیاز دو عدد، انڈا ایک عدد
ترکیب : آلو میں نمک ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔اُبل جائیں تو ان کو اچھی طرح میش کر لیں۔اب اس میں ثابت دھنیا اور پیاز ملا دیں۔ساتھ ہی ہرا مسالہ بھی باریک کاٹ کر ملا دیں اور نم ہاتھوں سے آمیزے کی گول بالز بنا لیں۔بیسن میں نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ساتھ ہی انڈا بھی ملا لیں۔آلو بالز کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔گولڈن ہونے پر نکال لیں۔کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔