آلو کے پکوڑے

   

اجزا: آلو تین عدد (بڑے)، نمک حسب ذائقہ، زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ، سوڈا ایک چٹکی بیسن ایک کپ،لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر چائے کا چمچہ، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:آلو کو چھیل کر اس کے گول سلائس کاٹ لیں اور نمک ملے پانی میں بھگو دیں ۔ ایک پیالے میں بیسن کو چھان کر ڈالیں اس میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، سوڈا مکس کر دیں اور پانی سے بیسن کو پھینٹ لیں۔آلو کو پانی سے نکال کر بیسن کے آمیزے میں ڈالیں۔کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کر کے اس میں آلو کے پکوڑے فرائی کریں۔کچھ پیپر پر نکال کر اضافی چکنائی جذب کر لیں۔