آمدنی سے زائدجائیداد کو ضبط کرلیا جائے، لوک ستہ کا مطالبہ

   

کریم نگر۔/4 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک بھر میں جو عہدیدار اور سیاسی قائدین ہیں ان سبھی کی جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تنقیح کی جائے اور ان کے آمدنی سے زائد ہونے پر انہیں ضبط کرلیا جائے اور حکومت اپنے قبضہ میں لے۔لوک ستہ تحریک کے ریاستی کنوینر رام موہن نے اس بات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانیوںکے جتنے بھی مقدمات ہیں فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے۔کریم نگر فلم بھون میں لوک ستہ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی بدعنوانی کے خلاف ہفتہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے بروز منگل اس کا افتتاح کیا۔ضلع لوک ستہ صدر این سرینواس نے کہا کہ بدعنوانیوں ، رشوت خوری پر عوام جدوجہد کریں ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر عوامی مسائل پر لکشما ریڈی ، وینکٹ ریڈی نے مخاطب کیا اور ریونیو مسائل پر سرینوس اور بی ستیہ نے مخاطب کیا۔ میونسپل مسائل پر درگا ریڈی، گنگا راؤ نے خطاب کیا اور صارفین کے مسائل پر سورنا، راجکمار ، بالا راجو، اے ریڈی نے مخاطب کیا۔