آم کا استعمال صحت کیلئے مفید، حیدرآباد یونیورسٹی کی اسٹڈی

   

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) آم کو اس کے ذائقہ اور طبی خصوصیات کی وجہ پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ آم موسم گرما میں بکثرت دستیاب ہونے والا پھل ہے جس کے کئی اقسام اور خصوصیات ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پروفیسر ریڈنا اسکول آف لائف سائنسیس کے سائنس دانوں کی اسٹیڈی میں کہا گیا کہ آم کے استعمال سے امراض قلب کا جوکھم کم ہوتا ہے۔ آم کا استعمال معدے کے زیادہ تر مسائل کا علاج ہے۔ آم میں وٹامن اے، وٹامن B6 اور وٹامن سی ہوتے ہیں جس سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ آم کا استعمال قبض کو دور کرنے میں بھی معاون ہے۔