محبوب نگر /14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنجہانی ایس پی پردیسی نائیڈو پر پولیس کو فخر ہے ۔ جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات کو سینہ سے لگائے رکھا ۔ فرائض کی ادائیگی میں ان کی دلیری اور بہادری ہم سب کیلئے ایک مثال ہے ۔ ہمیں ان کی تقلید کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کااظہار ضلع ایس پی جانکی دھراوت نے آج پردیسی نائیڈو ( سابق ضلع ایس پی ) کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔ ایس پی نے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نچھاور کئے ۔ ایس پی نے پردیسی نائیڈو کے ساتھ دیگر پولیس ملازمین جنہوں نے بھی جانوں کی قربانی دی تھی خراج پیش کیا ۔ اس موقع پر ہر 2 منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیاگیا ۔ بعد ازاں ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے روبرو پردیسی نائیڈو کے مجسمے پر پھول مالا چڑھائی گئی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی راملو ، ایڈیشنل ایس پی اے آر سریش کمار ، سدرشن ، ڈی سی آر بی ڈی ایس پی رمنا ریڈی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔