آنجہانی این ٹی آر کی روح سے وہ بات چیت کرچکی ہیں

   

لکشمی پاروتی کا چونکا دینے والا انکشاف ، 26 سال تک اس کو راز میں رکھنے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلگو فلموں کی افسانوی شخصیت و بانی تلگو دیشم آنجہانی این ٹی آر کی بیوہ لکشمی پاروتی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ این ٹی آر کی موت کے بعد وہ ان کی آتما ( روح ) سے بات چیت کرچکی ہیں ۔ آج آنجہانی این ٹی آر کی 26 ویں برسی کے موقع پر لکشمی پاروتی نے این ٹی آر گھاٹ پر آنجہانی قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ 26 سال تک ایک بات کو راز میں رکھا تھا جس کو آج فاش کررہی ہیں ۔ وہ این ٹی آر کی موت کے بعد ان کی روح سے بات چیت کرچکی ہیں ۔ تلگو فلم اسٹارس جویتا راج شیکھر انہیں مدراس موجودہ ( چینائی ) لے گئے ۔ جہاں ان کی ایک لڑکی سے بات کرائی ۔ این ٹی آر کی آتما ایک 16 سالہ لڑکی کے جسم میں سما گئی ہے ۔ مجھ سے کئی امور پر تبادلہ خیال ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے چونکا دیا ۔ لکشمی پاروتی کو آنجہانی این ٹی آر کے ارکان خاندان نے آج تک قبول نہیں کیا ۔ انہوں نے پہلے این ٹی آر کے نام سے ایک سیاسی پارٹی تشکیل دی پھر اپنی پارٹی کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں ضم کردیا جس کے بعد چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے انہیں آندھرا پردیش تلگو اکیڈیمی کا صدر نشین نامزد کیا ۔ آندھرا پردیش میں این ٹی آر کے مجسموں کو نقصان پہونچانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی سخت مذمت کرتی ہیں ۔ اس معاملے میں چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔۔ ن