آندھراپردیش آر ٹی سی بس ٹکٹس پر حج، یروشلم سفر کے اشتہارات پر ایک عہدیدارمعطل

,

   

حیدرآباد: آندھرا پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کی بس ترومالا سے تروپتی کے درمیان چلائی جانے والی بس کے ٹکٹس پر سفر حج اور یروشلم کے اشتہارات پائے گئے جس پر آر ٹی سی انتظامیہ نے ایک عہدیدار سخت سرزنش کرتے ہوئے معطل کردیا۔ محکمہ آر ٹی سی نے اس تعلق سے بتایاکہ اس ایک نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس کی جانچ کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ او ر معاملہ میں کنٹرولر ایم جگدیش بابو کو اپنی ڈیوٹی سے لاپرواہ برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

دوران تحقیقات پتہ چلا کہ یہ اشتہارات ٹکٹس پر ریاست میں انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق سے قبل چھپوائے گئے تھے۔ اب جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہوچکا ہے۔ اے پی ایس آرٹی سی کے کنٹرولر اس اشتہار والے ٹکٹس کو بند کرنے میں ناکام ہوگئے اور اسے ترپتی ڈپو سپلائی کردیا۔ اسی وجہ سے اس عہدیدار کو معطل کیا گیا۔ یہ اشتہار عیسائیوں کے مقدس مقام یروشلم او رمسلمانو ں کے مقدس سفر حج پر مبنی تھا۔