آندھراپردیش اسمبلی میں تحفظ خواتین پر ’دشا‘ بل منظور

,

   

مقدمات کی اندرون 21 دن یکسوئی اور سزائے موت کی گنجائش

امراوتی /13 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی نے جمعہ کو آندھراپردیش دشا بل منظور کرلئے ۔ جس کے ساتھ ہی اس ریاست میں اب عصمت ریزی اور خواتین پر مظالم سے متعلق تمام مقدمات کی اندرون 21 یوم یکسوئی کرلی جائے گی اور ملزمین کو سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے ۔ پڑوسی ریاستی تلنگانہ میں وٹرنری ڈاکٹر دشا ( نام تبدیل ) کو حال ہی میں چار افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کا شکار بنایا تھا اور بعد میں بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا تھا ۔ دشا کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے آندھراپردیش اسمبلی میں یہ قانون منظور کیا ہے ۔ وزیر داخلہ سچریتا ریڈی نے ایوان میں یہ بل پیش کیا تھا جس کو حکمراں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ایک انقلابی قدم قرار دیا تھا ۔