ایسٹ گوداوری (آندھراپردیش ) : ایسٹ گوداوری ضلع کے راجو پالم گاؤں میں پیر کے روز ایک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں ایک اسکول بس ٹرانس فارمر میں گھس پڑی جس سے ۱۵؍ اسکولی طلبہ زخمی ہوگئے ۔
زخمی طلبہ کو ممی دیوارم اسپتال لیجایاگیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ حادثہ کی اطلا ع عام ہوتے ہی اولیاء طلبہ نے اسکول کے باہر دھرنا دیا او راسکول او ربس ڈرائیو ر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔