آندھراپردیش اور تلنگانہ میں 54,000 کمپنیاں بند کا غیر کارکرد

   

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت کارپوریٹ امور ( ایم سی اے ) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آندھراپردیش میں 10,838 کمپنیاں اور تلنگانہ میں 42,311 ادارہ جات یا تو رضاکارانہ طور پر بند ہوگئے ہیں یا پھر کمپنیوں کے رجسٹر سے ان کے نام خارج کردئے گئے ہیں ۔ رجسٹرار آف کمپنیز ( آر او سی ) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سالانہ تختہ حسابات ، موازنہ اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کی عدم پیشکشی اور دیگر خلاف ورزیوں پر انہوں نے کئی کمپنیو ںکے نام اپنے رجسٹر سے خارج کردئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’بعض کمپنیوں ، صنعتی و تجارتی اداروں نے باہمی انضمام کیا ہے ۔