آندھراپردیش: ایم ایل اے کوارٹرس کی تعمیر کے دوران تین مزدور ہلاک

,

   

حیدرآباد: آندھراپردیش کے امراوتی شہرمیں ارکان اسمبلی کیلئے تعمیر کئے جارہے کوارٹرس کے دوران تین مزدور حادثاتی طور پر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کل پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت بہار سے تعلق رکھنے والے 21سالہ راہل سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو افراد جن کا تعلق مہاراشٹرا کے اورنگ آباد سے بتایا جاتا ہے ان میں سے ایک کانام سریندر کمار 48 سالہ اور کرپال کمار 29 سالہ ہیں۔

انگریزی نیوز ویب سائٹ ”دی منٹ نیوز“ کے رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام تقریبا 7.30بجے پیش آیا جب یہ تینوں کوارٹر س کے چوتھی منزل پر عارضی لفٹ لگا کر کام کررہے تھے اچانک یہ لفٹ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ لوگ چوتھی منزل سے گرپڑے جس یہ تینوں بری طرح زخمی ہوگئے۔ نیوز منٹ کے مطابق انہیں فوری این آر آئی ہاسپٹل منگلا گاری گنٹور میں شریک کیا گیا جہاں وہ تینوں دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ دی نیوزمنٹ کے مطابق تعمیری کام ناگر جنا کنسٹرکشن کمپنی (این سی سی) کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس کمپنی کو ایم ایل اے کوارٹرس تعمیر کیلئے آندھراپردیش حکومت نے منتخب کیا ہے۔ بعد ازاں نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم تھلور اسپتال بھیجا گیا۔

پولیس نے تعزیرات ہند دفعہ 174کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دیگر مزدور مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے مطالبہ کررہے ہیں۔