حیدرآباد12 جون(یواین آئی) آندھراپردیش حکومت نے تین نئے وہپس مقرر کئے ہیں۔اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ایس اودے بھانو (جگیا پیٹ) ،پی راما کرشنا ریڈی (ماچرلہ) ، کے راما چندرا ریڈی (رائے درگم) کو وہپس مقرر کیاگیا ہے ۔قبل ازیں حکومت نے چیف وہپ کے طورپر سریکانت ریڈی (ماڈوگلو)، ڈی راجو (تونی) ، سی بھاسکر ریڈی (چندراگری)، سرینواسلو (ریلوے کڈور) کو ہپس کے طورپر مقرر کیا تھا ۔
