حیدرآباد۔18۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش میں کسی بھی طبقہ کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ امراوتی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ کرشنا ضلع کے مچھلی پٹنم میں ولیج آرگنائزنگ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ناگا لکشمی کی خودکشی معاملہ کی جانچ ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی قائدین کی ہراسانی کے سبب خاتون نے خودکشی کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی کے دباو کے تحت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے شکایت کو نظر انداز کردیا ۔ ر