آندھراپردیش میں نشہ بندی حکومت کی اولین ترجیح

   

کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے پر بھی غور، وزیر نارائنا سوامی کا بیان
حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) وزیر اکسائیز آندھراپردیش نارائینا سوامی نے کہا کہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو شراب کی فروخت کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کے مقابلہ میں ریاست کے خواتین کی صحت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور شراب سے حاصل ہونے والی آمدنی کی پرواہ کئے بغیر شراب پر پابندی عائد کرنے کو اولین ترجیح دینے کی ہدایات دی ہیں ۔ جس کی روشنی میں بیلٹ شاپس کو مکمل محدود کرنے کے اقدامات کئے گئے ۔ وزیر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مرحلہ وار اساس پر شراب نوشی پر ریاست میں پابندی عائد کرنے کے اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلہ میں موثر عمل آوری کاآغاز بھی کیا گیا ہے ۔ مسٹر نارائن سوامی نے مزید کہا کہ شراب پر پابندی عائد کرنے کے ایک حصہ کے طور پر حکومت خود شراب کی دوکانوںکو چلانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ وزیر اکسائز نے کہا کہ اس وقت ہی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے شراب پر پابندی عائد کرنے کا خواتین سے وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کے مطابق میں چیف منسٹر ریاست میں شراب نوشی پر مرحلہ وار اساس پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا ہے بلکہ ریاست کے خواتین کو دیئے گئے اپنے تیقن کو پورا کرنے کیلئے مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنی اولین ترجیح دے رہے ہیں ۔ اور بالخصوص کسانوں کی فلاح و بہبود پر اہمیت دیتے ہوئے کاشتکاروں کے قرضہ جات کو معاف کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔