حیدرآباد ۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں دیہاتوںکی سطح پر وارڈ سکریٹریز کو رجسٹریشن کے اختیارات کے خلاف ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ جسٹس سیشا سائی اور جسٹس سرینواس پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹریشن کے قوانین کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے وارڈ سکریٹریز کو رجسٹریشن کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں موجود سب رجسٹرار دفاتر نے رجسٹریشن آفیسر کی جگہ وارڈ سکریٹریز کو اختیارات دینا غیر قانونی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے ہائیکورٹ کے سابقہ احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ وارڈ سکریٹریز کس طرح سب رجسٹرار کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر سکریٹریز کو اختیارات دیئے جائیں تو پھر سب رجسٹرار دفاتر میں کیا کام رہے گا۔ حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو مقرر کی گئی۔ر