آندھراپردیش میں کورونا کے 1345 کیس ، 4 اموات

   

حیدرآباد10 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1345 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 26393 ٹسٹ کئے گئے۔ چتور ، کرشنا ، کرنول اور نیلور میں ایک ایک موت ہوئی ۔ کورونا سے 6576 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 40884 درج کی گئی ۔ مشرقی گوداوری میں 309 کیس درج کئے گئے جبکہ اننت پور 51 ، چتور 83 ، گنٹور 132 ، کڑپہ 56 ، کرشنا 184 ، کرنول 62 ، نیلور 58 ، پرکاشم 87 ، سریکا کلم 22 ، وشاکھاپٹنم 110 ، وجئے نگرم 16 اور مغربی گوداوری میں 175 کیسس منظر عام پر آئے۔ ر