آندھراپردیش میں کورونا کے 4528 نئے کیسس

   

حیدرآباد14 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں کورونا کیسوںمیں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4528 نئے کیس منظر عام پر آئے اور پرکاشم ضلع میں کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ ریاست میں 39816 ٹسٹ کئے گئے ۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ 418 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 18313 ہے۔ کورونا کیسس میں ضلع چتور 1027 کے ساتھ سرفہرست ہے۔ وشاکھاپٹنم 992 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر اضلاع میں اننت پور 300 ، مشرقی گوداوری 327 ، گنٹور 377 ، کڑپہ 236 ، کرشنا 166 ، کرنول 164 ، نیلور 229 ، پرکاشم 142 ، سریکا کلم 385 ، وجئے نگرم 121 اور مغربی گوداوری میں 62 کیسس منظر عام پر آئے۔ ر