آندھراپردیش میں کورونا کے 547 نئے کیس‘ ایک شخص فوت

   

حیدرآباد6۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں کورونا کے کیسس میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 547 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 33339 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں ابھی تک 20 لاکھ 78 ہزار 923 کیسس کا پتہ چلا ہے۔ وشاکھاپٹنم میں کورونا کا شکار ایک مریض کی موت موقع ہوئی جس کے بعد فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14500 ہوچکی ہے۔ آندھراپردیش میں 2266 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔ حکام نے بتایا کہ اومی کرون ویرینٹ کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ کرشنا ، وشاکھاپٹنم ، مشرقی گوداوری ، چتور ، نیلور اور مغربی گوداوری کورونا سے زیادہ متاثر اضلاع میں شامل ہیں۔ ر