آندھراپردیش : نشہ میں چور ایک شخص نے اپنی ضعیف ماں کی کیا عصمت ریزی ۔ 

,

   

وجئے واڑہ : کہتے ہیں کہ شراب ام الخبائث ہیں یعنی ہر برائی کی ماں ۔ انسان جب شراب پی لیتا ہے تو وہ اچھے برے میں تمیز نہیں کرپاتا جس کے بناء وہ کئی خطرناک جرائم کرنے سے بھی باز نہیں آتا ۔ یہاں تک کہ اسے رشتہ ناطے بھی یاد نہیں رہتے ۔ کسی کی بھی عصمت تار تار کرنے سے بھی بازنہیں آتا ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ شہر میں پیش آیا ۔ جہاں ایک شخص نے شراب پی کر اپنی ہی ماں ۸۶؍ سالہ کے ساتھ نہایت شرمناک حرکت کردی ۔

جس سے انسانیت پارہ پارہ ہوگئی ۔ وییورو کے سرکل انسپکٹر پی کاشی وشواناتھ نے بتایا کہ یہ حادثہ تین روز قبل پیش آیا لیکن متاثرہ خاتون اس بات کی ہمت نہیں کرپارہی تھی کہ وہ وپولیس میں اس کی شکایت کرسکے ۔ لیکن اس کے پڑوسیوں کی مدد سے اس نے ہم سے شکایت درج کروائی ۔‘‘ اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ میرا بیٹا نشہ میں حالت میں گھر آیا اور میری عصمت ریزی کی ۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں پہلے سے کئی طرح کے بیماریاں اور کمزوری ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ بچاؤ نہیں کرسکی ۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید اور دو بیٹے بھی ہیں جو اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے ۔ ملزم ان کا تیسرے نمبر کا بیٹا تھا ۔ او ر اس کی شادی ۲۰؍سال پہلے ہوچکی ہے ۔ انسپکٹر کاشی وشواناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ڈاکٹرس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ جسمانی زیادتی ہوئی ہے ۔ ‘‘ انسپکٹر نے بتا یا کہ ملزم پیشے سے لاری ڈرائیور ہے ۔

وییور پولیس اسٹیشن حدود میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ضعیف خواتین کی نشہ کی حالت میں عصمت ریزی کی گئی ۔ اس سے قبل ۲۰۱۸ء اگست میں ایک ۲۰؍سالہ نوجوان نے ۶۸؍ سالہ خاتون پڑوسی کی عصمت ریزی کیا تھا ۔