چتور: نچلے طبقہ کے لڑکے سے شادی کرنے پر باپ نے لڑکی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے چتور ضلع کے اوسرپنٹا گاؤں میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 23سالہ ہیماوتی 25کیساوولو پچھلے چھ سال سے دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔ کیساوولو کا تعلق پچھلے طبقہ سے تھا۔ جس کی وجہ سے ہیماوتی کے گھر والے اس رشتہ کے خلاف تھے۔ اس کے باوجود ہیماوتی اور کیساوولو ڈھائی سال قبل شادی کرچکے تھے۔
اس کے بعد ہیماوتی کے والد بھاسکر نائیڈو کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ اسی خوف سے ان لوگو ں نے گاؤں چھوڑ کر دوسرے گاؤں منتقل ہوگئے۔ اسی دوان ہیماوتی کو ایک لڑکا تولد ہوا۔ اس کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں لوٹ گئے۔ جمعہ کے دن ہیماوتی اور اس کے شوہر کیساوولو اپنے نومولود کو لے کر دواخانہ سے لوٹ رہے تھے اچانک ہیماوتی کے باپ او ربھائیو ں نے ان پر حملہ کردیا اور ہیماوتی کا گلا کاٹ دیا۔ او رنعش کو ایک کنویں میں پھینک دیا۔
ہیماوتی کے شوہر کیساوولو نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔