ویزاگ: مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب خراب و ناکارہ سڑک کے باعث ایک حاملہ خاتو ن 20کیلومیٹر پیدل سفر کر کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بعد گھرواپس ہونے دوران اس کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ پچھلے ہفتہ پیش آیا لیکن اتوار کے روز اس کا انکشاف ہوا۔
دی نیوزمنٹ رپور ٹ کے مطابق 28سالہ لکشمی قبائلی عورت ہے وہ اپنے گاؤں جامادنگی سے بیس کیلو میٹر راستہ پیدل طے کر کے ڈاکٹر سے رجوع ہوئیں اور اپنا چیک اپ کروکر واپس بیس کیلو میٹر پیدل چل کر اپنے گھر آرہی تھیں۔ اس دوران کا ا س کی طبیعت خراب ہوگئی اور اس کے مخصوص مقام سے خون بہنا شروع ہوگیا اور بہت زیادہ درد ہونا شروع ہوگیا۔ اس کے رشتہ اسے اسٹیچر پردواخانہ لیجارہے تھے اسی دوران راستہ میں خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے یہ عورت اور اس کے پیٹ میں کا بچہ دونوں فوت ہوگئے۔