آندھرا حکومت کو امراوتی پراجیکٹس کیلئے مزید وقت : وزیر خارجہ سنگاپور

   

سنگاپور 9 ستمبر ( پی ٹی آئی ) سنگاپور کے وزیر خارجہ ویویان بالاکرشنن نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کی نئی حکومت دارالحکومت شہر امراوتی کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کر ہری ہے جسے سنگاپور سے کام کرنے والے کنسورشیم نے تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو اس کام کیلئے کچھ وقت دیا جانا چاہئے ۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد اس وقت کی تلگودیشم حکومت نے کرشنا اور گنٹور اضلاع کو دارالحکومت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے امراوتی کا نام دیا تھا ۔ امراوتی شہر کو ابھی نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے ۔ وہ اب بھی 25 ریوینیو گاووں کے مجموعہ کے طور پر کام کر رہا ہے اور شہر کی ترقی پر بھی سوال کئے جا رہے ہیں۔ مسٹر بالاکرشنن نے کہا کہ ریاست میں ایک نئی حکومت قائم ہوئی ہے ۔ تمام حکومتوں کو اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کرنے کا اختیار ہے ۔