آندھرا پردیش الیکشن کمشنر کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائیگی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز کی جانب سے آندھرا پردیش کے الیکشن کمشنر رمیش کمار کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ رمیش کمار نے ایک مکتوب لکھ کر سنٹرل سیکوریٹی فورس کی سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز ، معتمد داخلہ نے ریاستی چیف سکریٹری سے بات چیت کی ہے اور رمیش کمار کی شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ریاستی حکومت کا داخلی معاملہ ہے ۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو خطرہ ہونا اچھی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مرکز کی جانب سے کارروائی کی جائے گی ۔۔