حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (ایجنسیز) آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے پٹنہ میں خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) پٹنہ میں یہ طالبہ تعلیم حاصل کرتی تھی جس نے پٹنہ کے نواحی علاقہ بیہٹا میں واقع کیمپس میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں یہ انتہائی اقدام کیا۔ا س کی نعش کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جہاں سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔پولیس کو جمعہ کی رات تقریباً 10.15 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک طالبہ نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔پولیس نے نعش کو قریبی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔اس طالبہ کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ اس کے ارکان خاندان کو مطلع کر دیا گیا۔ جائے واقعہ سے تمام سائنسی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔