آندھرا پردیش میں اومی کرون کے پہلے کیس کی توثیق

   

حیدرآباد 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھر اپردیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی توثیق وہچکی ہے ۔ ریاست کے محکمہ صحت و طبابت نے اس کی توثیق بھی کردی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے ایک 34 سالہ فرد متاثر ہوا ہے جو وجیا نگرم ضلع سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ شخص 27 نومبر کو براہ ممبئی و وشاکھاپٹنم ‘ آئرلینڈ سے یہاں پہونچا تھا ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے نمونوں کو اومی کرون ویرینٹ کا پتہ چلانے کیلئے سی سی ایم بی کو روانہ کیا گیا تھا اور سی سی ایم بی میں معائنوں کے بعد یہ توثیق ہوچکی ہے کہ یہ شخص اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہے ۔ ریاستی حکومت نے مزید کہا کہ اس متاثرہ شّخص میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ آندھرا پردیش میں اومی کرون کے اس پہلے کیس کے بعد ہندوستان میں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی ہے ۔ آندھرا پردیش کے علاوہ جنوبی ریاست کیرالا میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے ایک کیس کی توثیق ہوئی ہے ۔ اس طرح پہلے کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد دونوں ہی ریاستوں میں حکام کی جانب سے اس تعلق سے چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ م