حیدرآباداگسٹ( سیاست نیوز) آندھر ا پردیش قانون ساز کونسل کی ایک نشست کے الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ وشاکھاپٹنم مجالس مقامی زمرہ کی ایم ایل سی نشست کا ضمنی چناؤ 30 اگسٹ کو مقرر ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق13 اگسٹ تک پرچہ جات نامزدگی قبول کئے جائیں گے اور 16 اگسٹ تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ 30 اگسٹ کو رائے دہی مقرر ہے جبکہ 3 ستمبر کو ووٹوں کی گنتی اور نتیجہ کا اعلان کیا جائیگا۔1