حیدرآباد۔ یکم: مارچ (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے ادنم علاقہ ناریل کی پیداوار کے لئے جو کافی مشہور ہے۔ لیکن چند سالوں سے موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے ان درختوں کی مقدار میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ درختوں کی کمی اور قدیم درخت ہونے کی وجہ سے ناریلوں کی مقدار میں بھی کمی کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ زرعی آفیسر نرسمہا مورتی نے بتایا کہ ہر ایک ایکڑ پر 60 سے 70 ناریل کے درخت ہیں جس میں زیادہ تر 90 سال پرانے ہیں جس کی وجہ سے ناریل کم لگ رہے ہیں اور کسان نئے ناریل کے درخت کم لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ناریل کی قلت ہو رہی ہے۔ کسان ہر سال کم از کم دس نئے ناریل کے درخت فی ایکڑ لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ادنم میں کم بارش کی وجہ سے ناریل کے درخت خراب ہو رہے ہیں جس سے کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کسان فی ایکڑ اراضی نے کم از کم سالانہ ایک لاکھ آمدنی کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں پچاس ہزار سے بھی کم رقم حاصل ہو رہی ہے۔ کسان کم بارش، کیڑے اور طوفان وغیرہ کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال میں بھی ناکام ہو رہے ہیں۔ کسان اب ناریل کی پیداوار کے بجائے دوسرے متبادل چیز کی تلاش میں ہیں۔ ش